ابنا: جنرل حسین سلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مواصلاتی ٹیکنالوجی سےمتعلق منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبے نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان سے سپاہ اسلام کے کمانڈروں کو فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سپاہ کے ڈرون طیارے دشمن کے طیارہ بردار بحری جہازوں کی تصویریں مسلسل ارسال کررہے ہیں اور کسی بھی لمحے دشمن ہماری آنکھوں سے اوجھل نہیں ہے۔ جنرل حسین اسلامی نے سپاہ کے مواصلاتی منصوبوں کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اہم فیصلے کئےجاتے ہیں۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے دفاعی صنعتوں کےعلاوہ سول صنعتوں میں بھی بے پناہ ترقی ہے جس میں میڈیکل صنعت خاص طور سے قابل ذکرہے۔
.....
/169